ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام بھٹکل میں میاں بیو ی اور والدین کے فرائض و ذمہ داری پر خصوصی پروگرام

جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام بھٹکل میں میاں بیو ی اور والدین کے فرائض و ذمہ داری پر خصوصی پروگرام

Sun, 28 Feb 2021 20:37:15    S.O. News Service

بھٹکل:28؍فروری (ایس اؤ نیوز)جماعت اسلامی ہند کے شعبہ خواتین کی طرف سےخاندانوں کی بگڑتی صورت حال کے پس منظر میں،خاندانوں کو مثالی بنانے ، مسلم معاشرے میں عائلی قوانین کا شعور بیدار کرنے اور ہندوستانی سماج میں اسلامی تعلیمات کا تعارف کروانے کی غرض سے  19تا28فروری تک  مرکزی مہم ’مضبوط خاندان۔ مضبوط سماج ‘ منعقد کیا گیا تھا جس  کی مناسبت سے 28فروری بروز اتوار کو دعوت سنٹر میں خصوصی پروگرام کا انعقاد ہوا۔

پروگرام میں بھٹکل تنظیم جمعہ مسجد کے خطیب مولانا محمد انصار خطیب مدنی نے ’خوشگوار تعلقات بنانے میں میاں بیوی اور والدین کے رول پر اور مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے ’خوشگوار ازدواجی زندگی کو متاثر کرنے والے اسباب اور اس کا حل ‘ کے موضوعات پر قرآن و سیرت رسول ﷺ کی روشنی میں بہت آسان زبان میں عملی باتوں  کو پیش کیا۔؎

 مولانا سید یاسر برماور ندوی کی تلاوت قرآن مع ترجمہ سے  پروگرام کا آغاز ہوا۔ جماعت اسلامی ہند بھٹکل کے امیر مقامی حافظ قاضی نذیر احمد نے افتتاحی کلمات  پیش کئے۔نیوشمس ہائی اسکول بھٹکل  کے استاد مولوی عبدالسبحان ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے آخر میں شکریہ  ادا کیا۔ پروگرام میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔


Share: